پاکستان نے بنگلادیشی قومی ایئرلائن کو براہِ راست پروازوں کی اجازت دے دی
اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان نے بنگلادیش کی قومی ایئر لائن کو ڈھاکا سے کراچی براہِ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے یہ اجازت وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد جاری کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بنگلادیشی ایئر لائن کو دی گئی اجازت 30 مارچ 2026 تک کے لیے مؤثر ہوگی، جس کے تحت وہ پاکستان کی فضائی حدود میں طے شدہ مقررہ روٹس کے مطابق آپریشن کرے گی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہِ راست فضائی آپریشن رواں ماہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولتوں اور تجارت میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔


