پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے دوسرے روز بھی تیزی، 100 انڈیکس 2137 پوائنٹس بڑھ گیا
کراچی(بولونیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے سال کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران 100 انڈیکس میں 1.2 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا، جبکہ انڈیکس 2137 پوائنٹس بڑھ کر 178500 کے قریب پہنچ گیا۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جس کی وجہ مالیاتی استحکام کے حوالے سے امید افزا اشارے اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہے۔
گزشتہ روز بھی نئے سال کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے باعث مارکیٹ میں مجموعی طور پر مثبت رحجان برقرار ہے۔


