آر پی او ساہیوال کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری،شکایات پرنوٹس
ساہیوال(بولونیوز)آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ریجنل پولیس آفس میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی شکایات براہِ راست پیش کیں۔
کچہری میں سپروائزری اور تفتیشی افسران بھی موقع پر طلب کیے گئے تاکہ مقدمات کا موقع پر جائزہ لیا جا سکے اور فوری کارروائی کی جا سکے۔ آر پی او نے ناقص تفتیش پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو فوری انصاف فراہم کیا جائے، میرٹ اور شفافیت کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔
مزید برآں، آر پی او نے غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔
کھلی کچہری کا مقصد عوامی اعتماد کو فروغ دینا اور پولیس نظام میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانا بتایا گیا۔


