پی ٹی سی ایل نے باضابطہ طور پر ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا

اسلام آباد(بولونیوز)پی ٹی سی ایل نے باضابطہ طور پر ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا،یہ پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان اور اوریون ٹاورز کے جاری شدہ سو فیصد حصص کی خریداری کا عمل مکمل کرلیا۔

اس اقدام سے ملک بھر میں ڈیجیٹل با اختیاری اور انقلابی تبدیلی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ٹیلی نار پاکستان اور اوریون ٹاورز، پی ٹی سی ایل کی سو فیصد ملکیتی ذیلی کمپنیوں کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *