پی ایس ایکس میں نئے سال کے آغازپرتیزی، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(بولونیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے سال کے آغاز پر جمعرات کو کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 100 انڈیکس میں 1585 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,75,640 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ دن کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 1,75,669 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1,74,052 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج کے نمایاں اضافے نے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط ظاہر کیا ہے۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق سیاسی اور معاشی منظرنامے میں بہتری کی امید، آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق مثبت اشارے اور سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد نے مارکیٹ کو اوپر لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *