صدر اور وزیر اعظم کی قوم کو نئے سال کی مبارکباد، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں
اسلام آباد(بولونیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے سال کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان چیلنجز سے محفوظ نہیں، لیکن ہم بے بس نہیں ہیں۔ اتحاد، استقامت، تخلیقی صلاحیت اور یقین کے ذریعے ہم تمام مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم اور ملک کے نگہبان ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو دوبارہ سمجھنا ہوگا تاکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اہل وطن کو نئے سال کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ نیا سال ملک کے لیے خوشحالی، ترقی اور استحکام کی نوید لے کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2025 دفاعِ وطن کے حوالے سے تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا اور پوری قوم بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر ملک کے دفاع میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔
صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات میں قوم کو اتحاد، حوصلہ اور ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔


