کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح، کرایہ 80 سے 120 روپے ہوگا
کراچی(بولونیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر حکام نے شرجیل میمن کو بسوں کی خصوصیات اور سہولیات سے آگاہ کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو فائدہ پہنچے۔
وزیر نے بتایا کہ ڈبل ڈیکر بسوں کا ابتدائی روٹ ملیر سے شارع فیصل تک 22 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا اور کرایہ 80 سے 120 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ مستقبل میں یہ بسیں شہر کے تمام اہم سڑکوں پر عوام کی سہولت کے لیے چلائی جائیں۔


