سودا گران سو سائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کا جال بچھا دیا

کراچی(بولونیوز)پلاٹ نمبر CM-1، اور CM-2، بغیر ایمل گیمیشن، پلاٹ نمبر C-68، پلاٹ نمبر C-306، پلاٹ نمبر C-18، پلاٹ نمبر C-13، پلاٹ نمبر 328، پر غیر قانونی تعمیرات جاری۔ خبر کی اشاعت کے بعد بلڈرز مافیا میں ہلچل پرائیویٹ بیٹرز نے ادروں کے نام پر بھاری مالیت کے پیکج حاصل کر لیے۔

نشاندہی کےباوجود سوداگران سوسائٹی میں غیرقانونی تعمیرات جاری تفصیلات کےمطابق میڈیا میں با ر بار نشادہی کے باوجود بھی ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے سو دا گران سو سائٹی میں غیر قانونی تعمیرات نہ رک سکی گزشتہ دنوں روز نامہ سیاسی نیوز میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف خبر کی اشاعت پر غیر قانونی بلڈزر مافیا میں ہلچل مچ گئی جس پر غیر قانونی مافیا کے سہولت کار بیٹر ز نے غیر قانونی بلڈرز مافیا کو تسلیاں دی ذرائع کے مطابق سہولت کاروں کا کہنا تھا جو میڈیا والے خبر چلا رہے بس تھوڑا سا خرچہ کرو اور انکو بھتے کے کیس میں بند کروا دو۔ واضح رہے کہ پہلے بھی میڈیا میں غیر قانونی تعمیرات کی خبرے چلنے کے بعد کچھ لوگوں کو جھوٹے کیس میں بند کرایا جا چکا ہے۔ پلاٹ نمبر CM-1اور CM-2کو بغیر ایمل گمیشن کرائے غیر قانونی طور پر تعمیر کرایا جار ہا ہے۔ پلاٹ نمبر C-68،پلاٹ نمبر C-306،اور پلاٹ نمبر C-18پر غیر قانونی تعمیرات تیزی سے جاری ہے جبکہ پلاٹ نمبر C-13اور پلاٹ نمبر C-328اولڈ اسٹرکچر پر غیر قانونی طور پر فلور کی تعمیر جاری ہے۔ کوئی روک ٹوک کرنے والا نہیں ہے مذکورہ غیر تعمیرات کے عوض غیر قانونی تعمیرات کے سہولت کار بیٹرز نے سرکاری اداروں کے نام پر بھاری مالیت کے پیکج وصول کر لیے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ غیر قانونی رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کسی بھی ڈپارٹمنٹ سے NOCلیے بغیر تعمیر ہو رہی ہے۔ دوران سروے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ مبینہ نظرانوں اور باہمی ملی بگھت کے باعث غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہے علاقہ مکینوں نے کمشنر کراچی، DGایس بی سی اے، ڈپٹی کمشنر کورنگی، اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل،ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ اور اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے علاقے میں بجلی، گیس، اور پانی کی شدید قلت ہے اور سیوریج کا نظام ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *