رجب بٹ جیسے کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دی جانی چاھئے

حیدرآباد(بولونیوز)تحریک لبیک لائرزونگ سندھ کےصدرسلیمان سروری ایڈوکیٹ ٹی ایل پی لائرزونگ کراچی کے صدر منظور تنولی ایڈوکیٹ۔حیدرآباد کے لیگل ایڈوائزر ذولفقار علی چانڈیو ایڈوکیٹ سندھ کے مختلف ذمہداران قیصر سومرو ایڈوکیٹ, عبدالستار جنجہی ایڈوکیٹ, مرتضیٰ میمن ایڈوکیٹ خالد قادری ایڈوکیٹ مشتاق ابڑوایڈوکیٹ و دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کراچی میں تھانہ سٹی کورٹ میں وکلاء کے خلاف چھوٹی اوربےبنیاد ایف آئی آرکےاندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ مقدمہ بدنیتی پر بنایا گیا اور سندھ حکومت و انتظامیہ گستاخی کےملزم رجب بٹ کو فائدہ دینے کے لیئے اس قسم کے اقدامات کر رہی ہے بیان میں کہا گیا کہ رجب بٹ بارہا اسلام کی عظیم ہستیوں کی شان میں گستاخیوں اورشعائر اسلام کی بے حرمتی جیسے جرائم میں ملوث رہا ہے اور اب اس کو قانونی ریلیف دلوانے کے لیئے منصوبہ بندی کےتحت ایسے اقدامات کیئے جارہے ہیں کہ ٹیکنیکی بنیادوں پر اس جیسے ملزموں کو ریلیف مہیا کیا جاسکے بیان میں کہا گیا کہ بجائے اسکےکہ وکلاء پرحملےکے خلاف رجب بٹ اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جاتا سندھ پولیس نے حکومت سندھ کی ایما کراچی میں وکلاء پرہی مقدمہ درج کردیاجوزیادتی ہے۔رجب بٹ نےوکلاء برادری کےخلاف بھی نہ صرف غلیظ زبان استعمال کی بلکہ وکلاء پرحملہ آوربھی ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ رجب بٹ جیسے کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دی جانی چاھئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *