جھنگ میں یونیورسٹی بس اور ہائی ایس کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق

جھنگ(بولونیوز)جھنگ کے علاقے کلی فقیر کے قریب فیصل آباد روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں یونیورسٹی بس اور ہائی ایس کے درمیان شدید تصادم ہوا۔

حادثے میں 9 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو جھنگ منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق وٹرنری یونیورسٹی جھنگ کی بس لاہور جا رہی تھی کہ فیصل آباد سے جھنگ آنے والی ہائی ایس کے ساتھ مخالف سمت میں ٹکرائی۔

کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی 5 ریسکیو گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی نے زخمیوں کی زندگی بچانے میں مدد فراہم کی، تاہم حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ میں غم کا ماحول ہے۔

پولیس اور متعلقہ حکام نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک بحال کرنے اور حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *