بھارت کے بہار میں ہندوتوا غنڈوں نے مسلم شخص کو کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا

بہار، بھارت(بولونیوز)بھارتی ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک مسلم شخص احمد آزاد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے مطابق احمد آزاد کو ضلع سیوان سے روک کر شناخت ظاہر ہونے پر بجلی کے کھمبے سے باندھا گیا اور وحشیانہ مار پیٹ کی گئی۔

غنڈوں نے اس ظلم کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا، جس سے علاقے کے مسلمانوں میں شدید خوف اور بے چینی پھیل گئی۔ متاثرہ شخص اور مقامی مسلمانوں نے حکام سے فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *