بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیرِاعظم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ اداکردی گئی
ڈھاکا(بولونیوز)بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ ادا کی جا رہی ہے۔ نمازِ جنازہ میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سمیت ہزاروں افراد شریک ہیں۔ پاکستانی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی اس موقع پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ خالدہ ضیا کے انتقال پر بنگلادیش میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ وہ جگر کے عارضے سمیت دیگر کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے ڈھاکا کے اسپتال میں زیر علاج تھیں، تاہم گزشتہ روز وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔


