یکم جنوری 2026: بینک بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک کا اعلان
کراچی(بولونیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 بروز جمعرات بینک تعطیل کے باعث ملک بھر میں عوامی لین دین معطل رہے گا۔
اس دن تمام کمرشل بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے مالی لین دین کی منصوبہ بندی پہلے ہی کر لیں۔


