کھلے مین ہولز اور نالوں میں گرنے کے واقعات میں سال 2025 میں 27 افراد جاں بحق

کراچی(بولونیوز)سال 2025 میں کراچی میں کھلے مین ہولز اور نالوں میں گرنے کے واقعات میں 27 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہ تازہ ترین اعداد و شمار دسمبر 2025 تک کے جمع کیے گئے ہیں، جن میں بچوں اور بڑوں دونوں کے حادثات شامل ہیں۔

رواں سال 11 افراد کھلے مین ہولز اور 16 افراد نالوں میں گر کر جاں بحق ہوئے۔ جن میں سے کچھ جان لیوا حادثات درج ذیل ہیں:

جنوری: شاہ فیصل کالونی میں 6 سالہ عباد

فروری: کشمیر کالونی 3 نمبر میں 5 سالہ طیب، سرجانی خدا کی بستی میں 3 سالہ اسد اللہ

مارچ: نارتھ کراچی میں 55 سالہ نامعلوم، سرجانی ٹاؤن میں 30 سالہ الطاف، اور اورنگی ٹاؤن 5 نمبر میں 37 سالہ ظفر

اپریل: بلدیہ مواچھ گوٹھ میں 3 سالہ عبدالرحمٰن، بنارس میں 45 سالہ نامعلوم، ماڑی پور شیر محمد ولیج میں 15 سالہ رجب، لیاقت آباد میں 10 سالہ سویرا

اگست: ماڑی پور روڈ پر 38 سالہ الطاف، گرومندر کے قریب 48 سالہ عباس

ستمبر: لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب 40 سالہ اقبال مسیح، دھوبی گھاٹ لیاری میں 30 سالہ نامعلوم، ناردرن بائی پاس کے قریب 7 سالہ اسما

ستمبر: گارڈن گھاس منڈی کے قریب 3 افراد 22 سالہ ویشال، 19 سالہ شاہد اور 42 سالہ جورج

اکتوبر: سپر ہائی وے کوئٹہ ٹاؤن کے قریب 2 نامعلوم افراد، نصرت بھٹو کالونی میں 3 سالہ عائشہ

نومبر: کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب 30 سالہ نامعلوم، گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب 3 سالہ ابراہیم

حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثات بنیادی طور پر شہر میں کھلے اور مرمت نہ شدہ مین ہولز، نالوں اور ناقص نکاسی آب کے نظام کی وجہ سے ہوئے۔ شہریوں کی حفاظت اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے متعلقہ محکموں کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *