عدالت میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت، فریقین کو نوٹس جاری

کراچی(بولونیوز)عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے آئی جی سندھ، ایس ایچ او سچل اور دیگر متعلقہ حکام کو 8 جنوری تک جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل ندیم الحق کے مطابق ایک شہری عبداللہ کو سچل کے علاقے سے نامعلوم افراد نے حراست میں لیا، اور وہ تاحال لاپتا ہے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عبداللہ کو بازیاب کروایا جائے۔

درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اگر عبداللہ کسی جرم میں مطلوب تھا تو اسے متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *