سال نو سے قبل سرچ آپریشن، ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے اسلحہ تحویل میں لے لیا

کراچی(بولونیوز) ضلع ویسٹ پولیس نے تھانہ منگھوپیر کی حدود میں سالِ نو کے موقع پر ممکنہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے سرچ آپریشن کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس نے کارروائی سے قبل علاقے کی مساجد میں اعلانات کے ذریعے شہریوں کو لائسنس یافتہ اسلحہ امانتاً تھانے میں جمع کروانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران چار (04) لائسنس یافتہ پسٹل/اسلحہ تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ ترجمان ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *