اورنج لائن اور گرین لائن بس کے سنگم کا منصوبہ شروع، ایک ہی کارڈ پر سفر ممکن

کراچی(بولونیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں اورنج لائن کو گرین لائن بس سے ملانے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

شرجیل میمن نے اورنگی ٹاؤن میں اورنج لائن ڈپو کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اب مسافروں کو ڈبل کرایہ بھرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور وہ ایک ہی کارڈ پر اورنج لائن اور گرین لائن بس سے سفر کر سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کی پہلی بی آر ٹی سروس ہے جس میں ایک ہی کارڈ استعمال ہوگا اور مستقبل میں روزانہ ایک لاکھ مسافروں کو آسان اور مربوط سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *