پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 123 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

بلوچستان(بولونیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ دو ماہ کے دوران بلوچستان کے بارڈر جیوانی کے علاقے سے 123 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔ یہ افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران غیر قانونی طور پر سفر کر رہے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے بعد تمام گرفتار افراد کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے واضح کیا ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی تاکہ وطنِ عزیز کو انسانی اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جا سکے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بھرپور طریقے سے بروئے کار لائے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *