چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا سندھ سیکریٹریٹ میں سائلین سے ملاقات کا دورہ

کراچی(بولونیوز) چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ میں سائلین کے لیے قائم استقبالیہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے براہِ راست سیکریٹریٹ آنے والے افراد سے ان کے مسائل سنے اور فوری طور پر ازالے کے اقدامات کے احکامات جاری کیے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے متعلقہ سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور سائلین کو سہولتیں جلد فراہم کی جائیں۔ ترجمان چیف سیکریٹری کے مطابق یہ دورہ عوام دوست اقدامات اور سائلین کی سہولت کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے عوامی مسائل کے حل کے لیے فعال نگرانی کرنے، سیکریٹریٹ میں خدمات کے معیار کا جائزہ لینے اور ہر شہری کو بروقت انصاف اور سہولت فراہم کرنے پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *