پشاور میں اسپیشل بچوں کے عالمی دن کے موقع پر امید اسپیشل ایجوکیشن سکول میں تقریب

پشاور(بولونیوز)اسپیشل بچوں کے عالمی دن کے موقع پر امید سپیشل ایجوکیشن سکول (USES) میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کور کمانڈر پشاور بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

اس موقع پر سکول کے 188 خصوصی بچے جو مختلف معذوریوں کے حامل ہیں، نے اپنی تعلیم و تربیت کے دوران سیکھی گئی مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ بچوں نے مختلف ٹیبلوز، ثقافتی پروگرامز اور ملی نغمے پیش کیے، جبکہ مہمان خصوصی نے بچوں کی تیار کردہ سائنسی، فنی اور تصویری نمائش کا بھی دورہ کیا۔

کور کمانڈر پشاور نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں امید اسپیشل سکول کی کاوشوں کو سراہا۔

امید اسپیشل سکول میں قوت بینائی، قوت سماعت، جسمانی اور ذہنی معذوری رکھنے والے بچوں کو معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔ سکول کے تین ہونہار طلبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں، جو ادارے کی معیاری تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *