اسٹیل ٹاؤن پولیس کا کارروائی، موٹر سائیکل لفٹر اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(بولونیوز)اسٹیل ٹاؤن پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل ٹاؤن کے علاقے سے خالد حسین ولد خادم نامی ملزم کو حراست میں لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 موٹر سائیکل، 1 عدد پسٹل بمعہ راؤنڈز اور کیش رقم برآمد ہوئی۔ موٹر سائیکل تھانہ اسٹیل ٹاؤن سے سرقہ شدہ تھی۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کراچی شہر کے مختلف تھانوں میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے اور اس کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *