بوئے ہیڈکوارٹرز پر ناکام گاڑی بم حملے کے دہشت گردوں کی لاشیں عوام کے سامنے رکھ دی گئیں
راولپنڈی(بولونیوز)آج بوئے ہیڈکوارٹرز پر گاڑی بم خودکش حملے میں ناکام ہونے والے فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی لاشیں عوام کے سامنے بوئے کے مینہ مارکیٹ میں رکھی گئیں۔
یہ اقدام اس دعوے کو بے نقاب کرنے کے لیے کیا گیا کہ دہشت گرد صرف سیکیورٹی فورسز کے خلاف لڑ رہے ہیں، جبکہ حقیقت میں وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے عوام میں شعور بیدار کرنے اور دہشت گردی کے اصل چہرے کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔


