مولانا فضل الرحمٰن: سیاست میں بیعت نہیں، پارٹی کارکن نظریات پر عمل کرتے ہیں
جھنگ(بولونیوز)میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سیاست میں بیعت نہیں ہوتی، پارٹی کے کارکن لیڈرز کے نظریات پر چلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی نظام عوامی مفاد میں تشکیل دینا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ سوچنا ہو گا کہ موجودہ ملکی حالات صوبوں کی تقسیم کے لیے سازگار ہیں یا نہیں۔
جے یو آئی کے سربراہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ گالی کی سیاست بالکل نہیں ہونی چاہیے، اور ہم نے ہمیشہ اعتدال اور اخلاق کے ساتھ سیاست کی ہے۔


