پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس نے ریکارڈ بلند سطح چھو لی
کراچی(بولونیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 417 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ ایک لاکھ 72 ہزار 221 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ مثبت کاروباری رجحان کے باعث سرمایہ کاروں میں جوش و خروش پایا گیا۔
ادھر تبادلہ مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جس سے مارکیٹ میں مزید استحکام پیدا ہوا۔ ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں اس تیزی کا سبب سرمایہ کاری کے لیے بہتر ماحول اور مثبت اقتصادی رجحانات ہیں۔


