نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، باراتیوں کی ویگن ٹکرا گئی، 13 افراد شدید زخمی
نواب شاہ(بولونیوز)تحصیل قاضی احمد کے نزدیک قومی شاہراہ پر باراتیوں کی ویگن کو پیش آنے والے خوفناک حادثے میں 13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق حادثہ دو ویگنوں کے آپس میں تصادم کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال قاضی احمد منتقل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ باراتیوں کی گاڑی کراچی سے کنڈیارو جارہی تھی کہ راستے میں قومی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جنہیں بہتر طبی سہولیات کے لیے پیپلز میڈیکل یونیورسٹی اسپتال نواب شاہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔


