محمد علی سوسائٹی: نجی بینک کے باہر ڈکیتی کی ناکام کوشش، شہری محفوظ

کراچی(بولونیوز)محمد علی سوسائٹی میں نجی بینک کے باہر شہری سے ڈکیتی کی واردات ناکام ہو گئی۔

پولیس کے مطابق شہری بینک سے رقم نکلوا کر دوسرے بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔ شہری نے بروقت بینک میں پناہ لے لی، جس پر ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بہادرآباد عقیل احمد اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور متاثرہ شہری اور بینک انتظامیہ سے معلومات حاصل کیں۔

پولیس نے ارد گرد نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر کے ناکام واردات میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *