سندھ کے اسکولوں میں سولر سسٹم لگانے کا فیصلہ، ضلعی افسران کو ہدایات جاری

کراچی(بولونیوز)محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے اسکولوں میں سولر سسٹمز لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا مقصد بجلی سے محروم تعلیمی اداروں کو متبادل توانائی فراہم کرنا اور اسکولوں میں تعلیم کا تسلسل یقینی بنانا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے مختلف اضلاع کے افسران کو اسکولوں کی سولرائزیشن کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ضلعی افسران سے تفصیلی رپورٹس طلب کی گئی ہیں تاکہ سولر سسٹم کی تنصیب کا عمل تیز رفتار انداز میں شروع کیا جاسکے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق بجلی سے محروم اسکولوں کو ترجیحی بنیادوں پر سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، جبکہ تین روز کے اندر اندر سولرائزیشن کے لیے اسکولوں کی فہرست بھجوانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

محکمہ نے ضلعی افسران کو واضح کیا ہے کہ اسکولوں میں سولر سسٹمز کی تنصیب کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ اس ضمن میں تیار کی گئی تمام معلومات محکمہ توانائی کو ارسال کی جائیں گی تاکہ منصوبے کو عملی شکل دی جاسکے۔

حکام کے مطابق سولرائزیشن سے اسکولوں میں توانائی کے مسائل حل ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیم کے معیار میں بہتری آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *