اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.7 ریکارڈ
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکٹر اسکیل اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان تھا۔
زلزلے کے جھٹکے چترال اور دیر میں بھی محسوس کیے گئے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کہیں جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ شہریوں سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور زلزلے کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔


