گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا قوم کو حوصلہ دینے کا پیغام، سانحہ اے پی ایس کی یاد میں شمعیں جلائیں

کراچی(بولونیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ یہ قوم ڈر اور خوف سے گھروں میں نہیں بیٹھنے والی۔ گورنر ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم نے بھارت کو شکست دی، ہم ایک فاتح قوم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں جو بھی کام ہوتے ہیں، وہ سب کے سامنے شفاف طریقے سے کیے جاتے ہیں اور آج سانحۂ اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں شمعیں جلائیں جائیں گی۔

گورنر سندھ نے بتایا کہ مستحق خاندانوں میں راشن کا سامان تقسیم کیا جائے گا، اور یہ کام تاجر برادری کے تعاون سے ہو رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تاجروں کو یقین ہے کہ ان کی فراہم کردہ اشیاء صحیح لوگوں تک پہنچیں گی۔

کامران ٹیسوری نے سانحۂ اے پی ایس کے ذمہ داروں کے مقصد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ بچے تعلیم سے دور رہیں، مگر جو بچے اس دن وہاں موجود تھے، وہ آج بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *