لاہور ہائی کورٹ کا اہم حکم: ائیرپورٹ پر مسافر کو آف لوڈ کرنے سے پہلے تحریری وجہ بتانا لازم

لاہور(بولونیوز)لاہور ہائی کورٹ، ملتان بینچ نے W.P No. 13661/2025 میں ایک اہم اور اصولی فیصلہ دیتے ہوئے مسافروں کے حقوق کا واضح تحفظ کر دیا ہے۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق اب کسی بھی مسافر کو پاکستان کے ائیرپورٹس پر آف لوڈ کرنے سے پہلے متعلقہ اتھارٹی پر لازم ہوگا کہ مسافر کو تحریری طور پر وجہ فراہم کرے۔ محض زبانی وضاحت یا یہ کہنا کہ “سسٹم میں نام ہے” قانوناً کافی نہیں ہوگا۔

یہ فیصلہ آئینِ پاکستان کے درج ذیل آرٹیکلز کے تحت مسافروں کے بنیادی حقوق کی توثیق کرتا ہے:

آرٹیکل 4 — قانون کے مطابق سلوک

آرٹیکل 9 — شخصی آزادی

آرٹیکل 10-A — فیئر ٹرائل اور شفاف طریقہ کار

عدالت نے واضح کیا ہے کہ:

“آف لوڈنگ انتظامی صوابدید نہیں بلکہ ایک ایسا عمل ہے جو قانون اور آئین کے تابع ہے، اس لیے ہر آف لوڈنگ کا تحریری جواز دینا لازمی ہے۔”

مزید براں، اگر کسی مسافر کو بغیر تحریری وجہ کے آف لوڈ کیا جائے تو وہ متعلقہ ادارے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں آئینی رِٹ پٹیشن دائر کرنے کا حق رکھتا ہے۔

یہ فیصلہ مسافروں کے حقوق کے تحفظ میں سنگ میل ثابت ہوگا اور اب کسی کا غیر ضروری مالی یا ذاتی نقصان نہیں ہو سکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *