لاہور کے فضائی معیار میں بہتری، آلودہ شہروں کی فہرست میں واضح تنزلی

لاہور(بولونیوز) لاہور میں فضائی معیار میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے اور شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 186 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو گزشتہ دنوں کے مقابلے میں بہتر ہے۔ اس بہتری کے نتیجے میں لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں تنزلی پر آگیا ہے۔

صوبائی حکومت نے اس موقع پر کہا کہ لاہور کو بیجنگ کی طرز پر مکمل سموگ فری بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ماحولیاتی بہتری کے لیے نئے منصوبے اور سخت نگرانی کے پروگرام نافذ کیے جا رہے ہیں تاکہ شہری صاف اور صحت مند ماحول میں زندگی گزار سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *