بُنیان مرصوص میں بھارت کو ایسا سبق سکھایا گیا کہ مودی کبھی نہیں بھول سکے گا

ہری پور(بولونیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بُنیان مرصوص میں پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق دیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اسے کبھی نہیں بھول پائیں گے۔

پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کی رحمت اور قوم کی دعاؤں سے جنگ میں پاکستان کو فتح حاصل ہوئی اور اس فتح کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں بھارت کو وہ سبق دیا گیا جسے وہ یاد رکھے گا اور کبھی نہیں بھول سکے گا۔ پورا ہندوستان پاکستان کے ہاتھوں حاصل ہونے والی اس شکست کو چاہتے ہوئے بھی نہیں بھول پائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ شہداء کا مذاق اڑانے والوں کے لیے دنیا میں کوئی جگہ نہیں اور اللہ بھی ان سے حساب لے گا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بُنیان مرصوص میں حاصل ہونے والی کامیابی پاکستان کی قومی طاقت اور دفاعی صلاحیت کی علامت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *