آئی جی سندھ کا فیصلہ: کراچی ٹریفک پولیس میں تبادلوں پر عائد پابندی ختم
کراچی(بولونیوز) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کراچی ٹریفک پولیس میں افسران اور اہلکاروں کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
محکمہ پولیس سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبر 29040-70/Estt/TP/Misc کے مطابق، گزشتہ ماہ 7 نومبر 2025 کو ٹریفک پولیس میں تبادلوں پر لگائی گئی پابندی اب مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور اب محکمہ ضرورت کے مطابق افسران اور اہلکاروں کے نئے تبادلے اور تعیناتیاں کر سکے گا۔
حکم نامہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی منظوری سے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نعیم احمد شیخ نے جاری کیا۔
واضح رہے کہ نومبر میں انتظامی حکم کے تحت ٹریفک پولیس میں تبادلوں کو عارضی طور پر روکا گیا تھا، لیکن پابندی کے خاتمے کے بعد محکمہ جاتی سطح پر انتظامی ردوبدل کی راہ ہموار ہوگئی ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کے انتظام اور صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔


