جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیشرفت

اسلام آباد(بولونیوز)جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری نے ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کی کارروائی کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے 3 سینئر وکلا پر مشتمل قانونی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔

اکرم شیخ اور بیرسٹر صلاح الدین ہائیکورٹ میں جسٹس جہانگیری کیس کی پیروی کریں گے جب کہ عزیر بھنڈاری وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس طارق جہانگیری کی طرف کیس کی پیروی کریں گے۔

جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ آج چیلنج ہو گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر ہو گی۔ اسی طرح اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے درخواستیں دائر ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *