ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا احتجاج، کارکن کی ہلاکت پر مطالبہ گرفتاری قاتلوں کی

کراچی(بولونیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایک بار پھر سازش کے تحت پارٹی کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

نیو کراچی سیکٹر 5 ای میں ایم کیو ایم کارکن حاجی شہزاد کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے کارکن کو پُر رونق علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سرجانی اور ملیر میں ایم کیو ایم کے کامیاب جلسوں کی وجہ سے مخالفین خوفزدہ ہیں، جبکہ پارٹی مستحکم ہو رہی ہے اور ایم این اے کے فنڈز سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔

فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ آئی جی سندھ اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ فوری طور پر حاجی شہزاد کے قاتلوں کو گرفتار کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیو کراچی میں چائے کے ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں واٹر بورڈ کا ملازم جاں بحق ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بظاہر ٹارگٹڈ کلنگ تھا، جبکہ ایم کیو ایم کے مطابق جاں بحق حاجی شہزاد نیو کراچی یوسی 8 کے جوائنٹ انچارج تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *