کراچی کے عوام کے لیے خوشخبری: ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پہنچ گئیں
کراچی(بولونیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں اور انشااللہ جلد سڑکوں پر خدمات فراہم کریں گی۔
ذرائع کے مطابق یہ بسیں بندرگاہ کراچی پر پہنچ گئی ہیں اور محکمہ ٹرانسپورٹ، حکومت سندھ کی جانب سے جلد انہیں شہر کی سڑکوں پر لایا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر اور جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
شرجیل انعام میمن نے شہریوں سے کہا کہ ڈبل ڈیکر بسیں عوامی سہولت میں اضافے کے لیے شہر کے مختلف روٹس پر متعارف کروائی جائیں گی اور عوام ان سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔


