چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی
اسلام آباد(بولونیوز)چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے صدرِ مملکت کو سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔
شوکت عزیز صدیقی، جو پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج رہ چکے ہیں، نے اپنے استعفے میں کسی بھی سیاسی یا انتظامی دباؤ کی وجہ کا ذکر نہیں کیا، اور یہ اقدام ذاتی وجوہات کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔


