شاہ لطیف پولیس کی بڑی کارروائی، اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی(بولونیوز)شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موبائل فونز اور لیپ ٹاپ چھیننے والے گروہ کے خلاف شاہ لطیف پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مہران ہائی وے اور نیشنل ہائی وے کے اطراف کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش اسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے آئی فون، سام سنگ سمیت مختلف کمپنیوں کے 40 سے زائد موبائل فونز، 4 لیپ ٹاپ، 2 عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن اور چھینی گئی نقد رقم برآمد کر لی ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ساگر عرف شیبی، شہباز اور اللہ ڈنو کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *