بگ بیش لیگ: شاہین آفریدی کی ڈیبیو میچ میں مایوس کن کارکردگی
کراچی(بولونیوز)بگ بیش لیگ میں پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کی ڈیبیو میچ میں کارکردگی مداحوں کے لیے مایوس کن ثابت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی نے اپنے پہلے میچ میں 2.4 اوورز میں کوئی وکٹ حاصل کیے بغیر 43 رنز دے دیے۔ مزید یہ کہ اوور میں دو شولڈر ہائی فل ٹاس کرانے پر امپائر نے انہیں میچ میں مزید بولنگ کرنے سے بھی روک دیا، جس سے ان کے ڈیبیو میچ کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
شاہین آفریدی کے مداحوں اور کرکٹ تجزیہ کاروں نے ان کے لیے مزید تیاری اور بہتر پرفارمنس کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ وہ بگ بیش لیگ میں اپنی اصل صلاحیتیں دکھا سکیں۔


