اوگرا نے دسمبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(بولونیوز)اوگرا نے ماہ دسمبر کے لیے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق:

سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 4.61 فیصد کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 11.82 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 5.90 فیصد کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 10.77 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو طے کی گئی ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ یہ کمی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں تبدیلی اور ملکی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *