اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کا اعلان کر دیا

کراچی(بولونیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال کی آخری مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

بینک کے مطابق شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد شرح سود 11 فیصد سے کم ہو کر 10.5 فیصد ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ چار مرتبہ شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔ مہنگائی میں کمی اور شرح سود زیادہ ہونے کے پیش نظر تاجر برادری مسلسل شرح سود میں کمی کا مطالبہ کر رہی تھی۔

بینک کا کہنا ہے کہ شرح سود میں یہ کمی ملکی معیشت میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *