پاکستان سنی تحریک کی پریس کانفرنس: قادری ہاؤس پر چھاپے کی شدید مذمت
کراچی(بولونیوز) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی قائدین نے چیئرمین ثروت اعجاز قادری کی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر چھاپے کے خلاف پریس کانفرنس میں شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
صدر پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ چھاپے کے دوران رہائش گاہ کی چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا، جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اہلسنت کے کارکنان کو دیوار سے لگانا بند کیا جائے اور رہائش گاہ میں موجود خواتین پر بلاجواز تشدد کو فوراً روکا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قادری ہاؤس سے گرفتار کیے گئے ذمہ داران اور کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ پاکستان سنی تحریک پر بھتہ خوری کے الزامات 15 سال سے لگائے جا رہے ہیں جو کہ سیاسی نوعیت کے ہیں۔
قائدین نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور قانون کے مطابق انصاف کو یقینی بنایا جائے۔


