ضلع وسطی میں بدستور غیر قانونی تعمیرات بغیر کسی اپروول جاری

کراچی(بولونیوز) رضویہ سوسائٹی پلاٹ نمبر C 4 کے تھرڈ فلور کی غیر قانونی تعمیرات دھڑلے سے جاری ہے ایس بی سی اے کی جانب سے پہلے بھی ڈیمالیشن کی جاچکی ہے۔ بلڈر نے انہدامی کارروائی کے باوجود دوبارہ پلاٹ C 4 پر تعمیراتی کام شروع کردیا ہے.یاد رہے گزشتہ ماہ ڈی جی ایس بی سی اے کے سخت احکامات کے بعد ڈائریکٹر سینٹرل سمیت متعلقہ افسران نے پلاٹ نمبر C 4 کے جاری تھرڈ فلور پر تعمیرات کو منہدم کی کارروائی کی گئی تھی۔ لیکن اس کے برعکس بلڈر نے دوبارہ تعمیراتی کام شروع کردیا ہے۔علاقہ مکین کا وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ ،ڈی جی ایس بی سی اے اور ڈی سی وسطی سے نوٹس لینے کی اپیل ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *