جناح ٹرمینل پر تھائی ایئر کے بند دفتر سے لاش برآمد

کراچی(بولونیوز)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن تھائی ایئر کے بند دفتر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی لاش تھائی ایئر کے اسٹیشن منیجر مرزا عرفان بیگ کی ہے۔ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب شام تقریباً 7 بجے تھائی ایئر کا عملہ معمول کے مطابق دفتر کھولنے پہنچا، جہاں اندر لاش موجود تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش جناح ٹرمینل کی چوتھی منزل پر واقع تھائی ایئر کے بند دفتر سے ملی، جو بظاہر ایک دن پرانی معلوم ہوتی ہے۔ مرزا عرفان بیگ گزشتہ رات سے لاپتہ تھے۔

لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ ایئرپورٹ پر تعینات وفاقی محکمہ صحت کے ڈاکٹر نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس و متعلقہ ادارے معاملے کی مختلف پہلوؤں سے جانچ کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *