امریکا کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 9 شدید زخمی

واشنگٹن(بولونیوز)امریکا کی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں واقع براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں دو افراد ہلاک جبکہ نو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ یونیورسٹی کیمپس میں پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آور نے اچانک فائرنگ شروع کردی۔ واقعے کے نتیجے میں متعدد افراد کو گولیاں لگیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

میئر پروویڈنس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ نو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم تاحال حملہ آور کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ اور عملے کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے، جبکہ کیمپس میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *