آئی ایم ایف نے بجلی سبسڈی میں 143 ارب روپے کی کٹوتی کردی، بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(بولونیوز)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے بجلی کی سبسڈی میں 143 ارب روپے کی کٹوتی کرتے ہوئے رواں مالی سال کے دوران گردشی قرضے کے بہاؤ کو 400 ارب روپے تک محدود رکھنے کا سخت ہدف مقرر کردیا ہے، جس کے باعث بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

آئی ایم ایف کے اس فیصلے کا مقصد بجلی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مالی بدانتظامی پر قابو پانا ہے، جس کے لیے کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے تاکہ ٹیکس دہندگان کے پیسوں پر انحصار کم کیا جا سکے۔

آئی ایم ایف کی جاری کردہ اسٹاف رپورٹ کے مطابق بجلی کی سبسڈی کا مجموعی حجم کم کرکے 893 ارب روپے کردیا گیا ہے، جو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 0.7 فیصد بنتا ہے۔ اس سے قبل وفاقی بجٹ میں بجلی کی سبسڈی کے لیے 1.04 کھرب روپے مختص کیے گئے تھے۔

ماہرین کے مطابق سبسڈی میں اس نمایاں کمی کے نتیجے میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ متوقع ہے، جس سے گھریلو اور صنعتی صارفین مزید متاثر ہو سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *