کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر کرنے کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار

لاہور(بولونیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر کرنے کی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فہمید نواز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ یہ درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ “یہ اخباروں میں خبریں لگانے کی جگہ نہیں ہے”، لہٰذا عدالت اس نوعیت کی درخواست نہیں سن سکتی۔

درخواست گزار نے ملک میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے برابر مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *