سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان

کراچی(بولونیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسمِ سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے شروع ہوں گی اور 31 دسمبر 2025 تک جاری رہیں گی۔ اس دوران صوبے بھر کے اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم نے بتایا کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری 2026 سے معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، جن میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *