ہزاروں کیمرے نصب ہونے کے باوجود گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھننے کا سلسلہ نہ رک سکا

کراچی(بولونیوز)شہر میں سیف سٹی منصوبے کے تحت لگائے گئے جدید کیمروں اور دیگر سرویلنس سسٹمز کے باوجود گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھننے اور چوری ہونے کی وارداتوں میں کمی نہ آ سکی۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں برس نومبر تک کراچی میں 1 ہزار 955 گاڑیاں جبکہ 41 ہزار 324 موٹر سائیکلیں چھینی یا چوری کی جا چکی ہیں۔ مجموعی طور پر 6 ہزار 357 وارداتیں چھیننے اور 36 ہزار 922 وارداتیں چوری کی رپورٹ ہوئیں، جو شہر میں اسٹریٹ کرائم کی سنگین اور مسلسل بڑھتی ہوئی صورتحال کی نشاندہی کرتی ہیں۔

شہر بھر میں سیف سٹی، ای چالان سسٹم اور ہزاروں اضافی کیمروں کی موجودگی کے باوجود اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ کم نہ ہوا، جس پر شہریوں میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *