ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا سروے جاری،پولیس، عدلیہ کرپٹ شعبے قرار

اسلام آباد(بولونیوز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان (ٹی آئی پی) کے نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے (این سی پی ایس) 2025 کے مطابق ملک میں پولیس، ٹینڈر و پروکیورمنٹ اور عدلیہ کو عوام کی جانب سے سب سے زیادہ کرپٹ شعبے تصور کیا جا رہا ہے، جبکہ صوبائی حکومتوں کو مقامی حکومتوں کے مقابلے میں زیادہ کرپٹ سمجھا جاتا ہے۔

سروے کے مطابق 77 فیصد افراد کرپشن روکنے کے حکومتی اقدامات سے مطمئن نہیں۔ صوبائی عدم اطمینان کی شرح بلوچستان میں 80 فیصد، پنجاب میں 78 فیصد جبکہ سندھ اور خیبرپختونخوا میں 75 فیصد رہی۔

رپورٹ میں ایک مثبت پہلو یہ سامنے آیا کہ ملک کے 66 فیصد شہریوں نے گزشتہ 12 ماہ میں ایسی کوئی صورتحال کا سامنا نہیں کیا جس میں انہیں رشوت دینا پڑی ہو۔

معاشی صورتحال سے متعلق سروے میں بتایا گیا کہ 57 فیصد شہریوں کی قوتِ خرید پچھلے سال کے دوران کم ہوئی جبکہ 43 فیصد نے اسے بہتر قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *